پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اہلیہ کا بیان سامنے آ گیا

کیا دھونی ریٹائر ہو گئے ہیں 32 سال کے سرفراز احمد کیوں ریٹائر ہوں اہلیہ سابق کپتان سرفراز

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:20

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اہلیہ کا بیان سامنے آ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے شوہر کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے کہا کہ 32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں کیا دھونی ریٹائر ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد جلد ہی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے آسٹریلیا کیخلاف2 ٹیسٹ میچوں کیلئے سرفراز احمد کی جگہ نیا کپتان لانے پر اتفاق کیا ۔ جس کے بعد پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے دعاگو ہوں ،سرفراز احمد نے کہا کہ کوچز اور پورے سفر میں ساتھ دینے والے کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کیسابق کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 20:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :