بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دل کے مرض میں مبتلا 14 سالہ لڑکی کی مدد کی یقین دہانی کروادی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:16

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دل کے مرض میں مبتلا 14 سالہ لڑکی کی مدد کی یقین دہانی کروادی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دل کے مرض میں مبتلا 14 سالہ لڑکی کی مدد کی یقین دہانی کروادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیٹو نامی ایک خیراتی ادارے نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سالہ لڑکی سعیدہ جو دل کے مرض میں مبتلا ہے وہ ان کی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

کیٹو نامی اس اکاؤنٹ نے ثانیہ مرزا سے سعیدہ کے لیے مدد کی اپیل کی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سیدہ کے والد درگاہ میں پھول بیچتے ہیں اور وہیں رات بھر اپنی بیٹی کی صحت کے لیے دعا کرتے ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں ثانیہ مرزا نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی ٹیم کا رکن ان سے جلد رابطہ کرے گا۔ساتھ ہی 32 سالہ ثانیہ نے ’اللہ خیر کرے گا‘ بھی لکھا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 21:16:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :