غیرضروری اپیلیں کرنے پر انڈر 19 کرکٹر ابوذر طارق پر جرمانہ عائد

قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں خیبرپختونخوا کے ابوذر طارق پر غیر ضروری اپیلیں کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:21

غیرضروری اپیلیں کرنے پر انڈر 19 کرکٹر ابوذر طارق پر جرمانہ عائد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں خیبرپختونخوا کے ابوذر طارق پر غیر ضروری اپیلیں کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ابوذر طارق کو کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیول 1جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز میچ کے دوران ابوذر طارق کوغیرضروری اپیلیں کرنے اور امپائر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ دن کے اختتا م پرآن فیلڈ امپائرز کامران خلیل اور محمد باسط نے ابوذر طارق کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔میچ کے اختتام پر ابوذر طارق کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری غلام مصطفٰی نے خیبرپختونخواکے انڈر 19 کرکٹر پر جرمانہ عائد کردیا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 21:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :