رانچی ٹیسٹ، بھارت نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 224 رنز بنا لئے، روہیت شرما کی ناقابل شکست سنچری

روہیت شرما 117 اور اجنکیا راہانے 83 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کم روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:21

رانچی ٹیسٹ، بھارت نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 224 رنز بنا لئے، روہیت شرما کی ناقابل شکست سنچری
رانچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا لئے، روہیت شرما 117 اور اجنکیا راہانے 83 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کم روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو رانچی میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی تین وکٹیں 39 کے مجموعی سکور پر گر گئیں، میانک اگروال 10 ، چیتشوار پجارا صفر اور کپتان ویرات کوہلی 12 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، اس موقع پر روہیت شرما اور اجنکیا راہانے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ میں 185 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 224 تک پہنچا دیا، کم روشنی کے باعث صرف 58 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، روہیت شرما نے کیریئر کی چھٹی سنچری بنائی اور وہ 117 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں جبکہ اجنکیا راہانے 83 پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

کگیسو ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 21:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :