کراچی، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کا سرفراز احمد کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ہٹانے کے پی سی بی کے فیصلے پر سخت تنقید

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:25

کراچی، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کا سرفراز احمد کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ہٹانے کے پی سی بی کے فیصلے پر سخت تنقید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سرفراز احمد کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ہٹانے کے پی سی بی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی پسند نا پسند پر مبنی فیصلے لیئے جاتے رہیں گے تب تک ملک کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کر سکتا۔ سرفراز احمد نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، انہیں اس وقت ٹیم کی قیادت سونپی گئی جب ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی تعداد کم تھی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سرفراز احمد کے ٹی ٹونٹی میں اعداد و شمار شاندار ہیں، انکی قیادت میں 80 فیصد جیت کے تناسب سے گیارہ سیریز جتوائیں، وہ ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کے کامیاب تریں کپتان ہیں، قوم کو یاد ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر رہا تھا، سرفراز کی قیادت میں پاکستان نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کو ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم بنوایا، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جتوائی اور قومی ٹیم کا اعتماد بحال کیا لیکن افسوس آج میرٹ کے برخلاف سرفراز کو کپتانی سے توہین آمیز رویے کے ساتھ ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اگر ہم بحیثیت قوم اپنے ٹیلنٹ اور قومی ہیروز کو عزت نہیں دیں گے تو اقوام عالم میں ہمیں خود بھی عزت نہیں ملے گی۔ اگر ہم میرٹ کا قتل کرتے رہے تو کھیل سمیت کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی حاصل نہیں کر پائیں گے۔ یاد رہے کہ لیڈرز ایک رات میں پیدا نہیں ہوتے، ایک سیریز ہارنے پر سرفراز کو قیادت سے ہٹانا سب سے بڑی ناانصافی ہی. چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پی سی بی سے جلد بازی میں غیر منصفانہ اور پاکستان کی کرکٹ پہ ضرب لگانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سرفراز کو پروقار انداز میں کپتان کی حیثیت سے بحال کرے۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 22:25:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :