سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات (آج) ہوں گے

اتوار 20 اکتوبر 2019 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات (آج) پیر کو نیپال میں ہوں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر اور سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج پیر کو کھٹمنڈو میں ہوگا جس میںسائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں سات ممالک کے نمائندے ووٹ کاسٹ کریں گے جن میں پاکستان، سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 11:40:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :