آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) پیر کو مزید پانچ میچ کھیلے جائینگے

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) پیر کو مزید پانچ میچ کھیلے جائینگے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق (آج)پیر کو پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا، اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں یو اے ای اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرے میچ میں آئرلینڈ اور عمان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ،چوتھا میچ برمودا اور کینیا اور پانچواں میچ کینیڈا اور نائیجیریا کے درمیان کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 15:10:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :