سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات (آج) ہونگے

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات (آج) پیر کو نیپال میں ہونگے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر اور سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج پیر کو کھٹمنڈو میں ہوگا جس میںسائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں سات ممالک کے نمائندے ووٹ کاسٹ کریں گے جن میں پاکستان، سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 15:10:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :