پولینڈ، روس ، یونان اور مولڈووا نے سوکا ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پولینڈ، روس ، یونان اور مولڈووا نے سوکا ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔تفصیلات کیمطابق یونان میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ نے میکسیکو کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی جبکہ روس نے ہنگری کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں مولڈووا نے فرانس کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرادیا ۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلے چار میچوں میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 15:10:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :