ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، کینیڈا نے جرسی اور پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو ہرا دیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:35

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں کینیڈا نے جرسی اور پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو شکست دے دی۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو بآسانی 81 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، ٹونی یورا نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان اسد والا 48 رنزکے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

نمیبیا کی ٹیم 198 رنز کے تعاقب میں 17.1 اوورز میں 116 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اسد والا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ایک اور میچ میں کینیڈا نے جرسی کو 53 رنز سے ہرایا، کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز بنائے، نتیش کمار نے 36 گیندوں پر 83 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے شامل تھے۔ جرسی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 123 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جونٹی جینر 55 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 15:35:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :