فیصل آبادڈویژن نے پہلی ،لاہور ڈویژن دوسری ، اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 20 اکتوبر 2019 18:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) سرگودھا ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے سرگودھا میں منعقدہ قومی انٹر ڈویژنل باسکٹ بال اے گریڈ چمپئن شپ 2019کاانعقادکیاگیا ،فیصل آباد ڈویژن چمپئن بن گئی جبکہ دفاعی چمپئن لاہور ڈویژن نے دوسری اور اسلام آباد ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شاندار انتظامات اور سہولیات کو سراہا،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کے صدر غلام محمد خان نے شاندار انتظامات اور کھلاڑیوں و آفیشلز کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر سرگودھا ڈویژن کے صدر مستنصر احمد چیمہ اور اُن کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کے بی بی اے کی جانب سے سرگودھا ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 18:55:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :