آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ : آل برادرس ملیر نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوآٹر فائنل میں آل برادرس ملیر نے لیاری بلوچ ساؤتھ کو پیلنٹی ککس کی بنیاد پر شکست دے کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کر لیا۔ بابل اسپورٹس فٹ بال کلب نوالین لیاری کے زیراہمتمام اور لیاری امن فٹ بال گروپ کے تعاون سے گبول پارک میں کھیلے جانے والے آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ 2019 میں گروپ D سے کوارٹر فائنل میں آل برادرس ملیر نے لیاری بلوچ ساؤتھ کو 1-3 گول سے شکست دے دی۔

آل برادرس ملیر اور لیاری بلوچ ساؤتھ کے درمیان کھیلا جانے والے میچ 2-2 گول سے برابر ہونے کے بعد پیلنٹی ککس پر آل برادرس ملیر نے 1-3 سے جیت کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا، لیاری بلوچ کی جانب سے پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں اسماعیل نے گول اسکور کرکی1-0 کی برتری دلادی۔ میچ کا دوسرا گول دوسرے ہاف کے 50ویں منٹ میں لیاری بلوچ کی طرف سے مصطفی نے بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 سے کردیا۔

دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد آل برادرس ملیر نے لیاری بلوچ کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے، لیاری بلو چ کے گول کیپر نے کئی یقینی گول بچانے پر شائقین فٹ بال سے خوب داد وصول کی۔ میچ کے 57 ویں منٹ میں آل برادرس ملیر کے باسط نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کردیا اس کے بعد 69 منٹ میں طیب نے گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا اور میچ کا اختتامی وسل 2-2 پر بجا۔ جس کے بعد پیلنٹی ککس پر آل برادرس ملیر نے 1-3 سے جیت کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس میچ کو ریفری اختر کوچ نے سپروائز کیا۔ آج (پیر کو)گروپ C کا کوآرٹر فائنل ینگ کلری اور تنظیم اسپورٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 20:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :