ہمیں حکومت کو تھوڑا مزید وقت دینا چاہیے، شاہد آفریدی
ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے اورامید رکھنی چاہیے،امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ مہنگائی اوربیروزگاری کے سوال پرسابق کرکٹر شاہد آفریدی کا مشورہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اکتوبر 2019 23:41
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر2019ء) مایہ ناز آل راؤنڈراور سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، ہمیں تھوڑا مزید صبر سے کام لینا چاہیے، امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان میں ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے،پراجیکٹ کا نام”تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام“ہے۔بیٹیوں اور بچوں کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے،ہمارے سکولوں سے ڈیڑھ کروڑ بچہ باہر ہے۔ ہمیں ان بچوں کو سکول تک لے کرآنا ہے ،خاص طور پر بیٹیوں کو تعلیم دلانی ہے، کیونکہ معاشرہ بیٹیوں کی تعلیم سے آگے بڑھے گا۔ ہمارا اس پراجیکٹ کے حوالے سے 10روزہ سفر ہے۔ شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے اور مہنگائی کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھوڑا مزید صبر سے کام لینا چاہیے،اور ہمیں حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، امید رکھیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ فلاحی کام کے لئے پنجاب میں جہاں جہاں جاؤں تعاون
کی اپیل کرتا ہوں فلاحی منصوبہ کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہے،
کوشش ہے ساری لڑکیاں سکول جائیں، کڑوروں بچے سکول سے باہر ہیں خاص طور پر
بچیاں سکول نہیں جاسکتیں، معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے انہیں تعلیم
دلوانی ہے، پورے پنجاب میں میرا دس دن کا سفر ہے۔ سرفراز نے اچھی کپتانی
کی ٹیم کو بہتر لیکر چلا ہے یہ چیزیں عارضی ہوتی ہیں صحیح ہوجاتی ہیں۔ واضح رہے مہنگائی اور بےروزگاری سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ادویات سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ ان حالات میں وفاقی وزیر نوکریاں نہ دینے کی بجائے 400محکمے ختم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 23:41:06
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان