ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، (آج) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 21 اکتوبر 2019 09:35

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) منگل کو کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے ۔

(جاری ہے)

کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، منگل کو پہلے میچ میں نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں ہالینڈ اور سنگاپور کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں گروپ بی میں شامل یو اے ای اور جرسی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔ سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 09:35:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :