انگلینڈ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے، کیرن ریڈ

پیر 21 اکتوبر 2019 11:05

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی کیرن ریڈ نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا پہلا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 26 اکتوبر کو یوکو ہاما سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کیرن ریڈ نے کہا کہ انکی ٹیم میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر نہ صرف میگا ایونٹ کا فائنل کھیلے گی بلکہ ٹائٹل کا بھرپور دفاع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور سیمی فائنل میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 11:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :