ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم کیلئے ماہر مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مترجم سے پی سی بی کے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر اکتوبر 11:53

ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم کیلئے ماہر مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کرکٹ اہلیت سے کسی کو انکار نہیں ہے لیکن کپتان بننے کے بعد وہ آسٹریلوی میڈیا کا کس طرح مقابلہ کریں گے، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے چیلنج ہے،اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے دورے میںبابر اعظم کےلئے پر وفیشنل مترجم کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم عام طور پر پریس کانفرنس میں اردو میں بات کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بھی بابر اعظم اردو میں پریس کانفرنس کرتے تھے اور پی سی بی کے میڈیا منیجر انگریزی کے صحافیوں کے لیے ان کی بات چیت کا ترجمہ کرتے تھے تاہم پی سی بی نے اب بابر اعظم کو میڈیا سامنا کروانے کے لیے کچھ سیشنز کروانیکا فیصلہ کیا ہے تاہم انہیں کمفرٹ زون میں ہی رکھا جائے گا ، پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی اہلیت کرکٹ کھیلنا ہے، اگر وہ اردو میں پریس کانفرنس کرتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، دنیا میں بڑے بڑے فٹبالرز بھی انگریزی نہیں بول سکتے، ہم چاہتے ہیں کہ بابر اعظم اردو یا کوئی بھی کھلاڑی جسے انگریزی نہیں آتی ہے وہ اردو میں اعتماد سے بات کرکے اپنا مو¿قف بیان کرے، پی سی بی حکمت عملی کے تحت اپنے کپتان اور کھلاڑیوں کو سپورٹ فراہم کرےگا، اس وقت پر وفیشنل مترجم سے بات چیت چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مترجم سے پی سی بی کے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، اس کے علاوہ میڈیا منیجر رضا راشد بھی مترجم کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔25 سالہ بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے 2015 ءمیں پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلا تھا، انکا شمار اب دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے، وہ پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ، 74ون ڈے اور 33 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔بابر اعظم نہ صرف آسٹریلیا کے دورے میں ٹی ٹونٹی سیریز میں پہلی بار قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے بلکہ آئندہ سال آسٹریلیا ہی میں ہونےوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے،قومی بلے باز اس وقت نمبر ایک ٹی ٹونٹی بلے باز بھی ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

گرین کیپس نے جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا،

گرین کیپس نے جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا،

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی تیاریوں پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہئوے کہاہے کہ گرین کیپس نے رواں سال جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، کیا ایک 3 اور ایک 2 روزہ میچ کھیلنا مشکل سیریز کی تیاریوں کیلئے ... مزید

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 11:53:13

Your Thoughts and Comments