ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرانڈر 19 کرکٹر عبداللہ پر جرمانہ عائد

قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر خیبرپختونخوا کے کرکٹر عبداللہ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 12:45

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرانڈر 19 کرکٹر عبداللہ پر جرمانہ عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء) قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر خیبرپختونخوا کے کرکٹر عبداللہ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے انڈر 19 کرکٹر نے کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے قانون کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)


ہفتہ کے روز میچ کے دوران امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آوٴٹ دئیے جانے پر ناراضگی کا اظہا رکرنے والے عبداللہ کو لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔
آن فیلڈ امپائرز کامران خلیل اور محمد باسط نے عبداللہ کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔
میچ کے اختتام پر عبداللہ کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری غلام مصطفٰی نے خیبرپختونخواکے انڈر 19 کرکٹر پر جرمانہ عائد کردیا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 12:45:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :