ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز اور پرتھ سکارچرز پرسوں آمنے سامنے ہونگے

پیر 21 اکتوبر 2019 14:27

ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز اور پرتھ سکارچرز پرسوں آمنے سامنے ہونگے
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ویمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں کل منگل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں پرسوں بدھ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں میلبورن رینیگیڈز اور پرتھ سکارچرز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں (آج) بدھ کو کوئی میچ نہیں کھلا جائے گا، میلبورن رینیگیڈز اور پرتھ سکارچرز (کل) بدھ کو آمنے سامنے ہونگی۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 14:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :