رولیکس پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا

پیر 21 اکتوبر 2019 14:27

رولیکس پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) رولیکس پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 28 اکتوبر سے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلزکے مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ انڈور پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں روس کے کھلاڑی کیرن خچانوف اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں امریکا کے راجیو رام اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ سات روز جاری رہنے کے بعد 3 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 14:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :