مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 اکتوبر 2019 13:18

مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مصباح الحق کی ہیڈ کوچ سمیت تین عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مصباح کے پاس کوچ سمیت تین عہدے ہیں اور ان تینوں عہدوں کا مصباح کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے لہٰذا انہیں کام سے فوری طور پر روکا جائے۔

عدالت نے مصباح الحق کو فوری کام سے روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) اور دیگر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے جب کہ سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ2019ءکے بعد مصباح الحق کو مکی آرتھر کی جگہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا جب کہ انہیں بیٹنگ کوچ کی بھی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس پر کئی ماہرین اور سابق کرکٹرز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصباح کو ایک ساتھ اتنی زیادہ ذمہ داری دینا پاکستان کرکٹ بورڈ کا درست فیصلہ نہیں ہے ۔

                                                                                                                                                                     

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 13:18:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :