- Home
- Sports
- News
- بنگلہ دیش کرکٹ بڑے بحران کا شکار،بورڈ پالیسیوں کیخلاف کرکٹرز کے ہڑتال پر جانے کا امکان
بنگلہ دیش کرکٹ بڑے بحران کا شکار،بورڈ پالیسیوں کیخلاف کرکٹرز کے ہڑتال پر جانے کا امکان
کھلاڑی سسٹم سے ناخوش، آئندہ ماہ دورہ بھارت متاثر ہونے کا امکان
ذیشان مہتاب پیر 21 اکتوبر 2019 13:36
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اکتوبر2019ء) بنگلہ دیش کرکٹ بڑے بحران کا شکار ہوگئی ، کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں کے باعث کرکٹرز کے ہڑتال پر جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے جب کہ آئندہ ماہ بنگال ٹائیگرز کا دورہ بھارت بھی خطر ے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فرنچائز ماڈل ختم کیے جانے کے بعد اب سٹار کھلاڑیوں کی آمدنی پر بھی خاطر خواہ اثر پڑا ہے جب کہ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں کمی کے بعد پلیئرز پریشانی کا شکار ہیں ،میڈیارپورٹس کے مطابق کھلاڑی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سسٹم سے انتہائی ناخوش ہیں اور سینئر بنگلہ دیشی کرکٹرز نے آج ڈھاکہ میں پریس کانفرنس طلب کرلی ہے جب کہ ان کے مطالبات پر کان نہ دھرے جانے کی صورت میں آئندہ ماہ دورہ بھارت بھی متاثر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔
ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کپتان شکیب الحسن نے بھی بورڈ کی ناقص حکمت کے خلاف آواز اٹھا ئی ہے جن کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کو زیادہ اچھے طریقے سے ہینڈل کرنا چاہیئے ،ان کا مزید کہنا کہ کرکٹ بورڈ میں سابق برطانوی کپتان اینڈریو سٹراس جیسے کسی شخص کی ضروت ہے جو مضبوط فیصلے کرسکے اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کا بھی خیال رکھے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 13:36:39
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی