دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان
سرفراز احمد ڈراپ ،خوشدل شاہ اور موسی پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ، نسیم شاہ ، کاشف بھٹی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ
ذیشان مہتاب پیر 21 اکتوبر 2019 14:34
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اکتوبر2019ء) دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،سابق کپتان سرفراز احمد کسی بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے،خوشدل شاہ اور موسی پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ نسیم شاہ اور کاشف بھٹی پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بن گئے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کو چ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں سیریز ہمیشہ بڑی اہم رہی ہیں،آسٹریلیا کو ہرانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں ،ہماری حکمت عملی ہی یہی ہے کہ نوجوانوں پر اعتماد کریں،نسیم شاہ اور موسیٰ خان کا اس وقت بڑا نام چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخاب احمد، حماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اوروہاب ریاض شامل ہیں ۔
ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 14:34:31
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا