شیفلڈ شیلڈ، نیو سائوتھ ویلز نے تسمانیہ کو شکست دے دی، مچل سٹارک کی 10 وکٹیں

پیر 21 اکتوبر 2019 15:01

شیفلڈ شیلڈ، نیو سائوتھ ویلز نے تسمانیہ کو شکست دے دی، مچل سٹارک کی 10 وکٹیں
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیو سائوتھ ویلز نے تسمانیہ، کوئنزلینڈ نے سائوتھ آسٹریلیا اور ویسٹرن آسٹریلیا نے وکٹوریہ کو شکست دے دی۔ سڈنی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں نیو سائوتھ ویلز نے تسمانیہ کو 8 وکٹوں سے ہرایا، میچ کے چوتھے اور آخری روز نیو سائوتھ ویلز نے تسمانیہ کی طرف سے دیا گیا 45 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، مچل سٹارک نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں کوئنز لینڈ نے سائوتھ آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 150 کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، لبسچینج نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے۔ ایک اور میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا نے وکٹوریہ کو بآسانی 9 وکٹوں سے زیر کیا، وکٹوریہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویسٹرن آسٹریلیا نے 9 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان شان مارش کو پہلی اننگز میں 214 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 15:01:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :