برطانوی سٹار اینڈی مرے نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 21 اکتوبر 2019 15:07

برطانوی سٹار اینڈی مرے نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے حریف کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا کو شکست دی، اینڈی مرے نے کولہے کی سرجری کے بعد پہلے اے ٹی پی ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کامیابی کے بعد ان کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

بیجلیئم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سوئس کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے بعد اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا اور فتح کی خوشی میں ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ تین مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن اینڈی مرے نے جنوری میں کولہے کی سرجری کروائی تھی اس کے بعد یہ پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جو انہوں نے جیتا ہے۔ اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 15:07:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :