اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس کل ہوگا

پیر 21 اکتوبر 2019 15:58

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس کل منگل کو آئی ایف اے آفس، مہران فٹ بال گرائونڈ کراچی کمپنی اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 25 اکتوبر سے شروع ہو گی جس میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کے ڈراز اور قوانین کا اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں سے درخواست کی ہے وہ اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 15:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :