سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے میچز کن شہرو ں میں ہوں گے ؟ جانئے

پہلا ٹیسٹ میچ کراچی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 اکتوبر 2019 17:14

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے میچز کن شہرو ں میں ہوں گے ؟ جانئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اکتوبر2019ء) پاکستا ن کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جب کہ میری لیبورن کرکٹ کلب نے بھی دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر رضا مند ہوگئی اوردسمبر میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ کراچی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا ٹیم نے مارچ2009 ءمیں آخری ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلاتھاتاہم لاہور میں خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا انتخاب کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ہوتی ہے تو قومی ٹیم 10 برس بعد ہوم گراونڈز پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

دوسری طر ف ایم سی سی کے صدر اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے ایم سی سی کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں بھی پاکستانآنے کیلئے تیار ہوں۔سنگاکار انے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا سری لنکا کے کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کو خوب انجوائے کیا، سکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے اور پاکستان میں مہمان کھلاڑیوں کو تمام سہولیات بھی فراہم کی گئی تھیں۔ سنگاکارا نے بتایا کہ ایم سی سی بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے غور کررہاہے ،اس حوالے سے پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ بھی دی تھی ،یہ دورہ جلد فائنل ہوجائے گا اور یہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے ایک غیر معمولی پیشرفت ہوگی۔ 
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 17:14:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :