بنگلہ دیش انڈر16 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
مہمان ٹیم 2 تین ر وزہ اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کے لیے 22 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی
پیر 21 اکتوبر 2019 17:23
مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔ایونٹ کے تمام میچز کے آرایل گراوٴنڈراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے یہ پاکستان کا جوابی دورہ ہے۔ اس سے قبل قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے رواں سال اپریل اور مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔
اس دوران بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم بھی 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے لاہور میں ہی موجود ہوگی۔
(جاری ہے)
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ملک میں مزید انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کی راہ ہمور کرے گی۔ شیڈول کے مطابق سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو دسمبر اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
ذاکر خان،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی:
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ وہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔سیریز کے انعقاد سے دونوں بورڈز کو مستقبل کے کرکٹرز کی تلاش میں مدد ملے گی۔
ذاکر خان نے کہا کہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقادکی ضامن ہوگی۔
اسکواڈز:
قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے تین روزہ اور ایک روزہ سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔
تین روزہ سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:
عالیان محمود (کپتان)، محمد وقاص (نائب کپتان)، محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمود، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل، فرہاد خان، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر۔
ایک روزہ سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:
عالیان محمود (کپتان)، محمد وقاص (نائب کپتان)، محمد شہزاد، علی حسن، زین انور، رضوان محمود، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل، اسماعیل خان، منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمٰن۔
ٹیم منیجمنٹ:
اعجاز احمد (ہیڈ کوچ اور منیجر)، عبدالمجید (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (ٹرینر)، حافظ نعیم الرسول (فزیوتھراپسٹ)اورعثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ)۔
شیڈول:
25سے 27 اکتوبر : پہلا تین روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈراولپنڈی
30 اکتوبر سے یکم نومبر: دوسراتین روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈراولپنڈی
4 نومبر: پہلا ایک روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈراولپنڈی
6 نومبر: دوسراایک روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈ راولپنڈی
8 نومبر: تیسراایک روزہ میچ بمقام کے آر ایل گراوٴنڈراولپنڈی
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 17:23:09
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 26 اپریل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی