سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ،سدرن پنجاب نے سندھ کو5 رنز سے شکست دے دی
سدرن پنجاب کے مقبول احمد کی نصف سنچری، عطاء اللہ اور محمد علی خان کی عمدہ باوٴلنگ نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا
پیر 21 اکتوبر 2019 18:53
اس سے قبل سندھ کے کپتان رمیز راجہ جونیئر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 20 اسکور پر 2وکٹیں گرنے کے بعدسدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد اور اوپنر ذیشان اشرف نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ د ونوں کے درمیان 44رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
(جاری ہے)
جواب میں جاہد علی اور رمیز راجہ جونیئر پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سندھ کو 62 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا مگر اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی سدرن پنجاب کے فاسٹ باوٴلرز کے سامنے کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ سندھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بناسکی۔اوپنر جاہد علی 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔سدرن پنجاب کی جانب سے عطاء اللہ نے 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ باوٴلر محمد علی خان نے32 رنز کے عوض3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ایونٹ میں منگل کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اوربلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 18:53:04
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ