برطانوی ٹیبنس سٹار جوہانا کونٹا فٹنس مسائل کے باعث ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی سے باہر

پیر 21 اکتوبر 2019 21:39

برطانوی ٹیبنس سٹار جوہانا کونٹا فٹنس مسائل کے باعث ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی سے باہر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور برطانوی نمبر ایک جوہانا کونٹا فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی ایونٹ سے باہر ہوگئیں اور وہ رواں سیزن میں دوبارہ نہیں کھیل سکیں گی۔

(جاری ہے)

جوہانا کونٹا گھٹنے میں تکلیف کے باعث ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی ایونٹ سے باہر ہوئیں۔ 28 سالہ کونٹا کو راوں سال ستمبر میں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کونٹا انجری مسائل کے باعث بقیہ سیزن بحالی صحت پر توجہ دیںگی۔ جوہانا کونٹا ڈبلیو ٹی اے کی عالمی درجہ بندی میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 21:39:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :