بنگلہ دیش کرکٹ بڑے بحران کا شکار،بورڈ پالیسیوں کیخلاف کرکٹرز کے ہڑتال پر جانے کا امکان

کھلاڑی سسٹم سے ناخوش، آئندہ ماہ دورہ بھارت متاثر ہونے کا امکان

پیر اکتوبر 21:55

بنگلہ دیش کرکٹ بڑے بحران کا شکار،بورڈ پالیسیوں کیخلاف کرکٹرز کے ہڑتال ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) بنگلہ دیش کرکٹ بڑے بحران کا شکار ہوگئی ، کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں کے باعث کرکٹرز کے ہڑتال پر جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے جب کہ آئندہ ماہ بنگال ٹائیگرز کا دورہ بھارت بھی خطر ے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فرنچائز ماڈل ختم کیے جانے کے بعد اب سٹار کھلاڑیوں کی آمدنی پر بھی خاطر خواہ اثر پڑا ہے جب کہ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں کمی کے بعد پلیئرز پریشانی کا شکار ہیں ،میڈیارپورٹس کے مطابق کھلاڑی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سسٹم سے انتہائی ناخوش ہیں اور سینئر بنگلہ دیشی کرکٹرز نے آج ڈھاکہ میں پریس کانفرنس طلب کرلی ہے جب کہ ان کے مطالبات پر کان نہ دھرے جانے کی صورت میں آئندہ ماہ دورہ بھارت بھی متاثر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کپتان شکیب الحسن نے بھی بورڈ کی ناقص حکمت کے خلاف آواز اٹھا ئی ہے جن کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کو زیادہ اچھے طریقے سے ہینڈل کرنا چاہیئے ،ان کا مزید کہنا کہ کرکٹ بورڈ میں سابق برطانوی کپتان اینڈریو سٹراس جیسے کسی شخص کی ضروت ہے جو مضبوط فیصلے کرسکے اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کا بھی خیال رکھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

دبئی، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے T20انٹر نیشنل میں انگلینڈ کو 8وکٹوں ..

دبئی، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے T20انٹر نیشنل میں انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے T20میں بھی انگلینڈ کو شکست سے دوچار کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی دبئی کے کے شہر اعجمان کرکٹ اسیڈیم میں کھیلا گیا پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی انگلینڈ ... مزید

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 21:55:41

Your Thoughts and Comments