کراچی، دیا وومن فٹبال کلب کے تحت فن فٹبال ڈے منایا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 23:02

کراچی، دیا وومن فٹبال کلب کے تحت فن فٹبال ڈے منایا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) دیا وومن فٹبال کلب کے تحت فن فٹبال ڈے منایا گیا۔ ڈنمارک کے تعاون سے حق اکیڈمی اسکول میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں 6 سے 12 سال کی عمر کی وومن کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 45 سے زائد طالبات نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ والدین اور طالبات نے ورکشاپ کے انعقاد کو فٹبال اورننس کیلئے ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وومن کھلاڑیوں میں فٹبال کی جدید تکنیک سیکھنے کیلئے ورکشاپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیا وومن فٹبال کلب کی بانی و صدر سعدیہ شیخ نے کہا کہ وومن امپاورمنٹ کے سلسلے میں وومن فٹبال کھلاڑیوں کو جدید طرز پر تربیت کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ کراچی کی طالبات میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہیں کولیفائڈ کوچز کے ذریعے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئرز بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں دیا وومن فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس انتہائی شاندار تھیں۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 23:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :