قطری حکومت کا عوامی اقدام ، کھلے مقامات پر ایئرکنڈیشن کی تنصیب شروع

دوحا حکومت فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے جہاں غیر ملکیوں کو سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے وہیں سیاحوں اور اپنے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرلیا

پیر اکتوبر 23:05

دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) قطر نے شدید گرمی میں عوام کی سہولت کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنا شروع کردیے ہیں اور سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بگڑتے موسمی حالات اور گرمی کی شدت میں ہر برس ہونے والے اضافے سے نمٹنے کے لئے قطری حکومت نے حکمت علمی تیار کرلی ہے۔دوحا حکومت فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے جہاں غیر ملکیوں کو سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے وہیں سیاحوں اور اپنے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

موسم گرما کے دوران قطر میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے، جس سے شہری بے حال ہوجاتے ہیں، حکومت نے شہریوں کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فٹ پاتھوں کے نیچے، شاپنگ مالز کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر ایئر کنڈیشن لگائے جارہے ہیں جبکہ درجہ حرارت معتدل رکھنے کیلئے سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

خیال رہے گزشتہ سال فٹبال میچ کے دوران شائقین کو جھلسا دینے والی گرمی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں ایئرکنڈیشن لگائے گئے تھے اور حکومت کے اس اقدام کو خوب پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد اس منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیاواضح رہے دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ 2022 قطر میں منعقد ہونے جارہا ہے، قطر میں ہونے والے ایونٹ کے تمام میچز سردیوں میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو شدید گرمی سے محفوظ رکھا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

پاکستان نے شوٹنگ میں ایک اور اولمپک کوٹہ جیت لیا

پاکستان نے شوٹنگ میں ایک اور اولمپک کوٹہ جیت لیا

پاکستان نے شوٹنگ میں ایک اور اولمپک کوٹہ جیت لیا، ایشین چمپئن شپ کے ائیر پسٹل ایونٹ میں گلفام جوزف نے شاندار کارکردگی کے بعد ٹوکیو اولمپکس تک رسائی حاصل کرلی، پاکستان کے تین شوٹرز اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کرچکے ہیں۔قطر کے شہر دوحہ میں ایشین شوٹنگ چمپئن شپ ... مزید

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 23:05:55

Your Thoughts and Comments