بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم (کل) راولپنڈی پہنچے گی

پیر 21 اکتوبر 2019 23:38

اسلام آباد۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) بنگلہ دیش کی انڈر 16 کرکٹ ٹیم تین روزہ اور ون ڈے میچز کی سیریزکھیلنے کیلئے (کل) منگل کو راولپنڈی پہنچے گی۔ سیریز 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف ایک اور قدم ہے۔ ایونٹ کے تمام میچز کے آرایل گراؤنڈ، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے یہ پاکستان کا جوابی دورہ ہے۔ اس سے قبل قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے رواں سال اپریل اور مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 23:38:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :