نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں سدرن پنجاب کی مسلسل پانچویں فتح

پیر 21 اکتوبر 2019 23:38

کراچی۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو 5 رنز سے ہرا کر مسلسل پانچویں کامیابی سمیٹ لی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے، مقبول احمد نے نصف سنچری سکور کی، سندھ سیکنڈ الیون ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی، عطاء اللہ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 13 ویں میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، مقبول احمد نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ذیشان اشرف 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سندھ کی طرف سے محمد عمر اور شاہ نواز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ سندھ سیکنڈ الیون مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، جاہد علی 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سدرن پنجاب کی جانب سے عطاء اللہ نے 4 اور محمد علی خان 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 23:38:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :