انڈر 16 ٹیم پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی

پیر 21 اکتوبر 2019 23:38

اسلام آباد۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ وہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔ سیریز کے انعقاد سے دونوں بورڈز کو مستقبل کے کرکٹرز کی تلاش میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف ایک اور قدم ہے، یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقادکی ضامن ہوگی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی انڈر 16 ٹیم تین روزہ اور ون ڈے میچز کی سیریزکھیلنے کیلئے منگل کو پاکستان پہنچے گی۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 23:38:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :