فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ

منگل 22 اکتوبر 2019 14:30

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیش کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا، اے پی ایس اینڈ سی (ایف ڈیلیو او) راول روڈ، راولپنڈی میں چیمپئن شپ میں کھیلے گئے میچوں میں او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو نے بحریہ کالج ( انکرایج ) کو اور فوجی فائونڈیشن کالج فار گرلز راولپنڈی نے کے آر ایل کالج کہوٹہ کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے کوالیفائی کیا جبکہ ایف جی کالج فار ویمن ہمایوں روز راولپنڈی کی ٹیم، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون ٹو کے خلاف اور سر سید کالج واہ کینٹ کی ٹیم، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز نے آئی ایٹ فور اسلام آباد کے خلاف واک اوورز حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیش کی ڈائریکٹر سپورٹس مسز فوزیہ معروف نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں بارہ کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/10/2019 - 14:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :