فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

منگل 22 اکتوبر 2019 14:30

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں کل بدھ کو مزید چار میچ اسلام آباد ماڈل کالج آف کامرس، ایچ ایٹ فور، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں پی اے ایف لوئر ٹوپہ مری کا مقابلہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی الیون ون سے ہوگا، دوسرا میچ علی ٹرسٹ کالج کھانہ اور ہائی ٹیک سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، تیسرے میچ میں سائنٹہ ویڑن کالج جی اور پی اے ای سی ماڈل کالج نیلور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ چوتھا میچ جناح ایجوکیشن سسٹم ٹیکسلا اور اے پی ایس اینڈ سی لال کڑتی راولپنڈی کی ٹیموں کے مابین ہوگا، فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 31 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ یکم نومبر تک جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 22/10/2019 - 14:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :