سرفراز کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے:مرتضی وہاب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 اکتوبر 2019 14:24

سرفراز کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اکتوبر2019ء) سرفراز احمدکو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار دا پیش کردی گئی۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس معاملے پروزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے۔کراچی میں سرفرازاحمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے معاملے کی گونج اسمبلی میں بھی سنائی دی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے محمد حسین نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد کوقومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانازیادتی ہے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جے ڈی اے ) نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کا مقدمہ لڑنے کے دعویدار صرف باتیں کرتے ہیں۔ کراچی کے مایہ ناز کھلاڑی سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے آنکھیں بند کرلی ہیں۔ اس معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے۔مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے معاملے پر انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت کی ہے۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ طویل عرصے سے اچھی کارکردگی دکھارہے تھے۔

وقت اشاعت : 22/10/2019 - 14:24:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :