ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ زندہ باد سائیکل ریس 27اپریل کو ہوگی، کلیم اعوان

لانڈھی میں سائیکلسٹوں کا جوش و خروش،پورے کراچی سے 100سے زائد سائیکلسٹ شرکت کرینگے

منگل 22 اکتوبر 2019 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) کھیلو ں اور کھلاڑیوں کے دل جیتنے والے جان باز اور دلیر ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ اور سندھ رینجرز و پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی سپر ویژن میں ’’ عوام دوست ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ زندہ باد سائیکل ریس ‘‘ بروز اتوار 27اپریل صبح 8بجے بیت الحمزا چورنگی لانڈھی سے شروع ہوگی۔

کراچی بھر سی100سے زائد سائیکلسٹوں کی شرکت متوقع ہے جس میں سے نصف سائیکلسٹوں کی تعداد لانڈھی سے ہوگی۔ ریس کے چیف آرگنائزر کلیم اعوان نے بتایا کہ شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ گزشتہ دنوں دہشت گردوں سے دلیر انہ مقابلہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے تھے اور اب صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ حب الوطنی کے تقاضے پورے کررہے ہیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے 24گھنٹے جوش و ولولے سے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ یہ سائیکل ریس بیت الحمزا روانہ ہوکر میڈیم چورنگی، لانڈھی نمبر6چورنگی نمبر1-2، بابر مارکیٹ اور D89سے ہوتی ہوئی واپس بیت الحمزا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ کلیم اعوان نے مزید بتایاکہ ریس میں شرک ہر سائیکلسٹ کو گولڈمیڈلز اور پوزیشن حاصل کرنیوالے سائیکلسٹوں کو بیش قیمت گولڈن ٹرافیاں، خصوصا اسناد اور شیلڈز انعامات میں دی جائینگی۔سائیکل ریس کا افتتاح ایس ایچ او لانڈھی سعاد ت بٹ کرینگے اور آخر میں انعامات بھی تقسیم کرینگے۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 15:21:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :