نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ، سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ کے اہم میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد سعد اور نعمان انور نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 14 ویں میچ میں خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، اسد آفریدی 43 اور مہران ابراہیم 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

احسان عادل نے تین جبکہ بلاول اقبال اور رضا علی ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹرل پنجاب نے ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد سعد نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نعمان انور 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سینٹرل پنجاب کی یہ پانچ میچ کھیل کر دوسری کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 15:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :