خوش قسمتی ہے ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں کھیلا:وقار یونس

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یارکرز زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں:باﺅلنگ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 اکتوبر 2019 16:07

خوش قسمتی ہے ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں کھیلا:وقار یونس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اکتوبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اور سابق سپیڈ سٹار وقار یونس کا کہنا ہے خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں کھیلی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ باﺅلرز کے لیے آسان نہیں ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیندیں بھی باﺅلرز کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور کوچ نئے باﺅلرز کی سپیڈ اور اس کا سمارٹ ہونا دیکھنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق سپیڈ سٹار نے کہا کہ خوش قسمت ہوں ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ اس طرز کی کرکٹ بولرز کے لیے مشکل ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یارکرز زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔پاکستان میں باﺅلنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کا پہلا سال ہے، ابتداءمیں مشکلات ہوتی ہیں۔

قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کو وقت دینا ہو گا، مستقبل میں اس کے اچھے نتائج ملیں گے۔وقار یونس نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فٹنس کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔                                                                                                                            
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 16:07:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :