ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز، کیرن خچانوف اور گریگور دیمترو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 22 اکتوبر 2019 16:27

ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز، کیرن خچانوف اور گریگور دیمترو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) روس کے نامور ٹینس سٹار کیرن خچانوف اور بلغاریہ کے گریگور دیمترو ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں روس کے کیرن خچانوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کے حریف کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز کو 6-4 اور 7-6 (7-3) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمترو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا ہرزیگووینا کے دامیر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے مات دی۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 16:27:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :