ْ ویانا اوپن ٹینس مینز ڈبلز، کیوبوٹ اور میلو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 22 اکتوبر 2019 16:27

ْ ویانا اوپن ٹینس مینز ڈبلز، کیوبوٹ اور میلو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) مارسیلو میلو اور لیوکاس کیوبوٹ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کے مارسیلو میلو اور پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے میکسیمو گونزالز اور انکے ہم وطن جوڑی دار گیڈو پیلا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 16:27:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :