کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ڈیفنس لائنز نے جیت لیا،فائنل میں میٹرو ول کلب کو شکست

منگل 22 اکتوبر 2019 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) السید اسپورٹس کمیٹی نیوسبزی منڈی کے زیر اہتمام عید گاہ گرائونڈ ناظم آباد پر منعقدہ کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2019کا ٹائٹل ڈیفنس لائنز نے جیت لیا فائنل معرکہ میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم میٹرو ول کلب کو 35رنز سے شکست ،فائنل کے اختتام پر منعقدہ پر وقار تقسیم انعامات میں DIGسلطان خواجہ اور ڈائریکٹر جنرل FIAسندھ منیر شیخ نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی و کیش انعامات تقسیم کئے اس موقع پرکمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان ،سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد ،KCCAکے سابق صدر پروفیسر سراج السلام بخاری ،سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،ٹورنامنٹ سیکریٹری اکرام اللہ ،السید اسپورٹس کمیٹی محمود صدرو ،تاج الدین پیرزادہ ،عبدالماجد شاہ ،محبوب عالم ،بین المدارس اسپورٹس کمیٹی کے چیئر مین علامہ عبدالخالق فریدی ،بندھانی اسپورٹس کمیٹی کے حاجی حنیف بندھانی ،نیشنل پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری عزیز کوہاٹی ،PTIکے محمد بھاشانی اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے کہاکہ کھیلانسانی زندگی اور خصوصاً نوجوان نسل کے لئے بے حد ضروری ہے کھیلوں کو فروغ اور میدانوں کو آباد کرکے ہم نہ صر ف صحت مند معاشر قائم کرسکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے ہم امن کا قیام بھی یقینی بنا سکتے ہیں آج شہر کراچی میں امن کا سہرہ جہاں سیکورٹی اداروں کا جاتا ہے وہیں میدانوں کو آباد کرنے والوں کا کردار بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل FIAسندھ منیر شیخ نے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جانا ایک مثبت قدم ہے انہوںنے نوجوانوں سے کہاکہ وہ تعلیم حاصل کریں اور صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے لئے کھیلوں میں حصہ لیں منیر شیخ نے کہاکہ پاکستان ٹیلنٹ سے مالامال ہے کھیل سمیت مختلف شعبوں میں ہمارے نوجوانوں نے دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے انہوںنے KPLٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر السید اسپورٹس کمیٹی کے محمود صدرو ،تاج الدین پیرزادہ نے اعلان کیا کہ بہت جلد عید گاہ کرکٹ گرائونڈ ناظم آباد پر آل کراچی بین المدارس اور آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ السید اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے منعقد کیا جائیگا
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 16:48:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :