حسنین کو ابھی ٹیسٹ کیوں نہیں کھلا سکتے؟مصباح الحق نے بتا دیا

ٹرینر اور فزیو نے بتایا ہے کہ حسنین کو فٹنس مسائل کے باعث بتدریج طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی طرف لےجایا جائے :ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 اکتوبر 2019 16:39

حسنین کو ابھی ٹیسٹ کیوں نہیں کھلا سکتے؟مصباح الحق نے بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ان سکواڈز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ کئی نئے چہرے بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں سے ایک محمد حسنین بھی ہیں جنہیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا تاہم وہ انگلینڈ میں ایونٹ کا ایک میچ بھی کھیلے بغیر ہی واپس آ گئے۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے موسیٰ خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین کی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ موسیٰ خان اور نسیم شاہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رے ہیں اور وہ اتنے فٹ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن محمد حسنین کو ابھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھلا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹرینر اور فزیو نے بتایا ہے کہ محمد حسنین کو فٹنس مسائل کے باعث بتدریج طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی طرف لے جایا جائے کیونکہ اگر ان پر توجہ دئیے بغیر ہی ٹیسٹ کرکٹ میں لے گئے تو ہو سکتا ہے کہ وہ صرف ایک میچ کھیلنے کے بعد ہی انجرڈ ہو جائیں اور ہم ایسا رسک نہیں لینا چاہتے ۔                            

وقت اشاعت : 22/10/2019 - 16:39:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :