پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم 31اکتوبر کو آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ کھیلے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 نومبر کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ سڈنی میں کھیلا جائیگا ، ٹیسٹ سیریز 21نومبر سے شروع ہوگی

منگل 22 اکتوبر 2019 17:05

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم 31اکتوبر کو آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ کھیلے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم 31اکتوبر کو آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 3 نومبر کو قومی ٹیم پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام سڈنی میں کھیلے گی ، آسٹریلیا اور قومی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ نومبر کو کھیلا جائیگا ،تیسرا میچ 8نومبر کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان11تا 13نومبر کو تین روزہ وارم اپ میچ کوکھیلا جائیگا جبکہ 15تا 16نومبر کو دوروزہ وارم اپ میچ کھیلا جائیگا ۔ شیڈو کے مطابق21تا 25نومبر کو پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا جبکہ 29 نومبر تا 3 دسمبر تک دوسراٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا جو ہوگا ۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 17:05:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :