خاتون آسٹریلوی کرکٹر کو میدان میں ہی شادی کی پیش کش

ایمینڈا نے2016ءمیں آسٹریلیا کیلئے ڈیبیو کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 اکتوبر 2019 17:54

خاتون آسٹریلوی کرکٹر کو میدان میں ہی شادی کی پیش کش
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اکتوبر2019ء) خاتون آسٹریلوی کرکٹر امینڈا جیڈ ویلنگٹن کو ان کے دوست نے کرکٹ کے میدان میں ہی شادی کی پیشکش کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق امینڈا ویمنز بگ بیش میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہی تھیں کہ اس دوران ان کے دوست ٹیلر میک کیچنی فیلڈ میں داخل ہوئے اور قریب پہنچ کر ایک گھٹنے کے بل بیٹھتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

خاتون کرکٹر کے دوست ٹیلر میک کے اس بے ساختہ عمل پر امینڈا نے ’یس‘ کہا تو اس موقع پر قریب موجود ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں بھرپور انداز میں مبارکباد دی۔اپنی نوعیت کا یہ منفرد منظر دیکھ کر فیلڈ میں موجود دیگر افراد بھی خوب محظوظ ہوئے۔واضح رہے کہ 22 سالہ امینڈا نے 2016 ءمیں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے ڈیبیو کیا اور اب تک 8 ٹی ٹونٹی، 12 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ کھیل چکی ہیں،امینڈا ویمنز بگ بیش میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی کررہی ہیں۔                                                                                            

خاتون آسٹریلوی کرکٹر کو میدان میں ہی شادی کی پیش کش
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 17:54:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :