ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز، پریکٹس، میچز، پریس کانفرنسز اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 26 سے 30 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز میں پریکٹس، میچز، پریس کانفرنسز اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 26 سے 30 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے دوران ٹریننگ ،میچز اور پریس کانفرنسز کا روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کے مطابق 23اکتوبر کو دوپہر 12 بجے چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ ٹیم عروج ممتاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گی۔

24اکتوبر کو بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم صبح 9 بجے، پاکستان کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کریگی،دوپہر 2 بجے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔

(جاری ہے)

،دوپہرڈیڑھ بجے بجے دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی دوسری منزل پر موجود کانفرنس ہال میں پریس کانفرنسز کریں گے۔

25اکتوبر کو صبح 9 بجے پاکستان کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کرے گی،دوپہر 2 بجے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔ 26اکتوبرکو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا،میچ کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز پوسٹ میچ پریس کانفرنسزمیں شرکت کریں گی۔

27 اکتوبر کو کوئی ٹریننگ یا میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔28 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔میچ کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز پوسٹ میچ پریس کانفرنسزمیں شرکت کریں گی۔ 29 اکتوبر کو کوئی ٹریننگ یا میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی،30 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔میچ کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز پوسٹ میچ پریس کانفرنسزمیں شرکت کریں گی۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 23:25:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :