قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ‘خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر، سندھ نے 1 وکٹ پر 122 رنز بنا لئے

منگل اکتوبر 23:48

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کے 180 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنالیے ہیں‘ اس سے قبل سندھ کے اسپنرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے خیبرپختونخواکی پوری ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی‘ آل راؤنڈر معاذ صداقت نی69 اور مڈل آرڈر بلے باز سلمان خان جونیئر نے 59 رنز بنائے تاہم خیبرپختونخوا کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے‘سندھ کے اسپنرز رضاالحسن نے 42 رنز کے عوض کے 4اور آرش علی خان نے 42رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں ناردرن نے دن کے اختتام پرایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنزبنا لئے ہیں۔ اوپنر مبشر نواز نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔دوسری جانب ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپورمیں سدرن پنجاب نیبلوچستان کے 134رنز کے جواب میں 7وکٹوں کے نقصان پر 68رنز بنا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سدرن پنجاب کے اسپنر حارث جاوید کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے بلوچستان کی پوری ٹیم محض 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی‘ محمد جنید 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے‘ سدرن پنجاب کی جانب سے حار ث جاویدنے 71 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی‘ جواب میں سنٹرل پنجاب کے بلے باز بھی پہلی اننگز میں متاثر کن کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔

سنٹر ل پنجاب نے دن کے اختتام پر 68 رنز بنائے ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں‘بلوچستان کی جانب سے ابو ہریرہ اور محمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کے 231 رنز کے جواب میں 1وکٹ کے نقصان پر 29رنز بنا لئے ہیں‘ اس سے قبل ناردرن نے آلراؤنڈر مبصر خان اور اویس عابد کی نصف سنچریوں کی بدولت 231رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مبصر خان نے 75 اور اویس عابد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے اسپنر نی42رنز کے عوض کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے دن کے اختتام پر1وکٹ کے نقصان پر 29رنزبنا لئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

نیشنل گیمز ،باڈی بلڈنگ میں واپڈا کے یاسین نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل ..

نیشنل گیمز ،باڈی بلڈنگ میں واپڈا کے یاسین نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

نیشنل گیمز باڈی بلڈنگ ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے یاسین نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔ سینئر وزیر کھیل محمد عاطف خان نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔ واپڈا نے باڈی بلڈنگ میں آٹھ گولڈ 96 پوائنٹس، آرمی نے دو گولڈاور 60 پوائنٹس حاصل کئے۔ ریلوے نے ایک سلور، ... مزید

وقت اشاعت : 22/10/2019 - 23:48:02

Your Thoughts and Comments