پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہاکی سیریز

پاکستان کی انتہائی ناقص کارکردگی ،جرمن ہاکی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 1-6 سے شکست دیدی ق* جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری میچ کل 23 اکتوبر کو کھیلا جائیگا m پاک ہالینڈ اولپمیکس کوالیفائرز کے حوالے سے بری خبر، کپتان سمیت چار کھلاڑی اولپمکس کوالیفائنگ میچز سے باہر ہوگئے کپتان محمد رضوان سینیئر اور ابوبکر محمود انجری کے باعث ٹیم سے باہر ×پاکستان ہاکی ٹیم میں تبدیلیاں بھی کردی گئی ہیں گول کیپر مظہر عباس محمد عتیق امجد علی اور رضوان جونئیر ٹیم میں شامل

منگل 22 اکتوبر 2019 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہاکی سیریز میں پاکستان کی جرمنی کیخلاف انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ جرمن ہاکی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 1-6 سے شکست دیدی۔اس ضمن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے واحد گول غضنفر علی نے 47ویں منٹ میں کیا۔ قومی ٹیم پورے میچ جرمن ٹیم کے آگے بے بس دکھائی دی۔

واضح رہے کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری میچ کل 23 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔دوسری جانب پاک ہالینڈ اولپمیکس کوالیفائرز کے حوالے سے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سمیت چار کھلاڑی اولپمکس کوالیفائنگ میچز سے باہر ہوگئے۔ کپتان محمد رضوان سینیئر اور ابوبکر محمود انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم میں تبدیلیاں بھی کردی گئی ہیں۔ گول کیپر مظہر عباس محمد عتیق امجد علی اور رضوان جونئیر ٹیم میں شامل کرلئے گئے ہیں۔حماد انجم گول کیپر وقار کے یورپ کی ویزے نہیں لگے کپتان رضوان سینیئر انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے۔ چاروں کھلاڑی پہلی دستیاب فلائٹ سے ہالینڈ روانہ ہوں گے۔چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے کہاہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں باہمی مشاورت کے بعد کی ہیں۔ ٹیم مینیجمنٹ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 23:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :